(نئی دہلی: 4/ دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)دہلی این سی آر میں اتوار کو بھی دھند کی چادر نے طیاروں اور ریلوں کی سروس متاثرکی۔یہاں بڑی دھند کی وجہ سے وجبلٹی کم رہی، جس کی وجہ سے دہلی سے حیدرآباد جانے والی پرواز اور 11ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق چار بین الاقوامی اور پانچ گھریلو پروازوں بھی لیٹ ہو گئیں۔ویسے تودوسال سے ہرروزٹرینوں کی بہت زیادہ تاخیرکی شکایت عام بات ہوگئی ہے۔ریلوے نظام مفلوج ہے۔پندر ہ گھنٹے کاسفرپچیس تیس گھنٹوں میں مکمل ہوپارہاہے۔ریلوے نظام بدحال ہوگیاہے۔اب تودھندکابہانہ بھی ہے۔ 54ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ 12ٹرینوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔تین دن پہلے نئی دہلی سمیت شمالی بھارت کے حصوں میں سردی کا پہلا دھندچھایاتھا اور بہت پروازوں اور ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی تھی۔اس کے بعد سے ہی صبح اور شام کے وقت دھند کی وجہ سے وجبلٹی گھٹ رہی ہے۔